ایس پی طاہر داوڑ کا قتل وزیراعظم عمران خان نے تحقیقات تیز کرنے کا حکم دے دیا

رسائی نیوز اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد سے لاپتہ اور بعد ازاں افغانستان میں قتل ہونے والے خیبرپختونخوا پولیس کے افسر طاہر داوڑ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایس پی طاہر خان کے افسوس ناک قتل کے واقعہ کی نگرانی خود کر رہا ہوں.وزیراعظم نے خیبرپختونخوا پولیس کو واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا اور ساتھ ہی اسلام آباد پولیس کو کے پی پولیس سے مکمل تعاون کی بھی ہدایت کی جب کہ وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو تمام انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں