ایرون فنچ اورعثمان خواجہ نے رواں سال پاکستان میں کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کر دی

رسائی نیوزویب ڈیسک: دونوں آسٹریلوی کھلاڑی رواں سال مارچ میں پاکستان آ کر ون ڈے سیریز کھیلنے پر رضا مند ہیں۔ ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے ہر انہیں خوشی ہو گی۔ عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں پیدا ہوئے ہیں انہیں وہاں جانے میں کوئی مسئلہ نہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز مارچ کے آخر میں یو اے ای میں شیڈول ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں دہشتگردی واقعات خصوصا 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سے انٹرنیشنل کرکٹ زوال کا شکار رہی ہے تاہم آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کے بعد دہشتگردوں کو کافی حد تک شکست دی جا چکی ہے اور پاکستان ایک بار پھر عالمی کرکٹ کیلئے محفوظ ملک بن گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں