ایران کے مغربی علاقے میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

رسائی نیوزویب ڈیسک:میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک حاملہ خاتون کو لے جانے کے لیے محو پرواز تھا، اس خاتون کو ہنگامی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنا تھا، بدقسمتی سے ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔اس حادثے کی اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آئی، کہا یہ جارہا ہے کہ ہیلی کاپٹر دوران پرواز ٹرانسمشن ٹاؤر سے جاٹکرایا جبکہ دوسری جانب یہ بھی رائے ہے کہ ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرانے سے تباہ ہوا۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی، مکمل حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔ قبل ازیں ایران میں گذشتہ چند عشروں کے دوران متعدد پرانے طیارے اور ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئے۔ایران کو امریکی اقتصادی پابندیوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ دیگر ممالک سے نئے طیارے نہیں خریدسکتا اور نہ ہی پرزے منگاوا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں