ایران کے صوبے کرمان شاہ میں 6.4 شدت کا زلزلہ، 70 افراد زخمی

رسائی نیوزویب ڈیسک :ایران کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سرپل ذهب سے 17 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 7 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے بعد عوام خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پیر حسین کولوند نے زلزلے کے نتیجے میں زلزلے کے نتیجے میں 70 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ گزشتہ برس بھی کرمان شاہ کے علاقے سرپل ذھب میں آنے والے 7.3 شدت زلزلے کے نتیجے میں 600 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں