ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف عہدے سے مستعفی ہوگئے

رسائی نیوزویب ڈیسک:میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ جواد ظریف نے اپنی خدمات مزید جاری رکھنے سے معذرت کی ہے تاہم ان کے استعفے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔یاد رہے جواد ظریف کا عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے میں اہم ترین کردار رہا لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کی شراکت کے خاتمے کے بعد اس معاہدے کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں