ایتھوپیا میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افریقی ملک ایتھوپیا میں ایک’’بڑے انسانی بحران‘‘ بارے خبردار کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک خصوصی اجلاس میں ایتھوپیا کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایتھوپیا میں سرگرم رضاکاروں اور کارکنوں کو ان کا کام کرنے دے اور اس میں رکاوٹیں حائل نہ کرے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ایتھوپیا کے علاقہ ٹیگرے، امہارا اور افار کے علاقوں میں تقریبا ً70 لاکھ افراد کو زندہ رہنے کے لیے فوری طور پر امدادی سامان کی ضرورت ہے۔ انٹونیو گو تریس نے ایتھوپیا کی حکومت کے تقریبا ًایک ہفتہ قبل اقوام متحدہ کے 7 نمائندوں کو ملک سے نکال دینے کے فیصلے پر بھی شدید تنقید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں