اپوزیشن لیڈرشہبازشریف جیل میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات نہ کرانے پربرہم ہوگئے

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی لاہور:سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ بارباردرخواست کرنے کے باوجود مجھے آج بھی نواز شریف کی تیمارداری سے روک دیا گیا، میں اورخاندان کے دیگرافراد ہفتے میں دو سے تین بارملتے تھے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں با خبررہ سکیں۔ اب صرف جمعرات تک محدود کر دیا گیا، ماں، بہن، بھائی اوربیٹی سے یہ حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا ہونے پر کوٹ لکھپت جیل میں بند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں