اپوزیشن حکومت کو گرا سکتی ہے : رانا ثناءاللہ

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی لاہور:میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی تعداد تقریباً برابر ہے اور پوری اپوزیشن متفق ہےکہ یہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں اور ان کا مینڈیٹ جعلی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں میں کوئی قدر مشترک نہیں، کوئی مقناطیسی قوت ہے جو انہیں جوڑے ہوئے ہے جب کہ اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے لیے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ حزب اختلاف کا کام نظام کو آگے بڑھانا ہے، تمام زیادتیوں اور دھاندلیوں کے باوجود ہم سسٹم کا حصہ بنے اور پچھلے 4 ماہ میں ماسوائے اپوزیشن کو گالیاں دینے کے ان کا کوئی کام نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں