اٹلی کے شہرانکونا میں میں واقع ایک نائٹ کلب میں بھگدڑ مچ جانے سے 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

رسائی نیوزویب ڈیسک:جس وقت بھگدڑ مچی، اُس وقت انکونا کے علاقے کورینالڈو میں واقع بلیو لینٹرن کلب میں ایک ہزار کے قریب افراد موجود تھے اور وہاں اٹالین ریپر سفیرا ایباسٹا کی پرفارمنس ہونی تھی۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر کسی زہریلی بو کی وجہ سے بھگدڑ مچی اور لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا، جس کے نتیجے میں 6 لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ ایک 16 سالہ عینی شاہد نے بتایا کہ ‘ہم ڈانس میں مصروف تھے اور کانسرٹ شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک ہمیں ایک چھبتی ہوئی بُو محسوس ہوئی’۔
عینی شاہد کے مطابق ‘ہم لوگ خارجی راستے کی طرف بھاگے لیکن وہ بلاک تھا، جس پر ہمیں واپس جانے کا کہا گیا، جس پر بھگدڑ مچ گئی’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں