آسٹریلیا میں پاکستان اور امریکا سمیت 10 ممالک کے سفارت اور قونصل خانوں کو مشتبہ پیکٹس موصول

رسائی نیوزویب ڈیسک: میڈیا رپورٹس کے مطابق جن ممالک کے سفارتی دفاتر کو مشتبہ پیکٹس بھیجے گئے ہیں اُن میں پاکستان، بھارت، امریکا، جاپان، اٹلی، اسپین، ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، تھائی لینڈ اور مصر شامل ہیں۔ آسٹریلوی پولیس نے مشتبہ پیکٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا لیکن ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے گئے تاہم امریکا اور برطانیہ کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے ایک ایک مشتبہ پیکٹ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ آسٹریلیا کے کیمیکل ہینڈلنگ کی اسپیشل ٹیم نے پیکٹ میں ’اسبیٹوس‘ نامی کیمیکل کی موجودگی کی تصدیق کی ہے جو کہ تعمیرات میں استعمال ہوتا ہے اور کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں