آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطے کی کبھی کوئی کوشش نہیں : ڈی جی آئی ایس پی آر

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی راولپنڈی: بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے اور ہندوستان ٹائمز کی پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق ایک اور جھوٹی خبر سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف نے بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے لیے رابطے کی کوشش کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ہندوستان ٹائمز کی خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطے کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی اور نہ ہی دونوں آرمی چیفس نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں اکٹھے نوکری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں