آئی ایم ایف نے پاکستان سے جنرل سیلز ٹیکس 18 فی صد کرنے کا مطالبہ کر دیا

رسائی نیوزنمائندہ خصوسی اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آؤٹ پیکج کے لیے مذاکرات کے دوران پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے تاریخ کی مشکل ترین شرائط کا سامناکرنا پڑ رہا ہے- نمائندہ رسائی نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے جنرل سیلز ٹیکس 18 فی صد کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ بجلی کی سبسڈی مرحلہ وارختم کرنے کا کہا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود میں مزید ایک سے ڈیڑھ فیصدکیا جائے اور اسٹیٹ بینک ،نیپرا اور اوگرا کو خود مختاربنایا جائے۔ آئی ایم ایف نے ٹیکس چوروں کے خلاف مزید کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے جبکہ بجلی کے ترسیلی نقصانات کو ختم کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں