آئین کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے : آصف علی زرداری

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی کراچی:سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکی رہائی جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو بااختیار بنانے کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے، پیپلز پارٹی کی حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، صرف الزام کی بنیاد پر کسی کو جیل میں رکھنا مناسب نہیں، الزامات کی سیاست سے نقصان ملک کا ہوتا ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا اختلاف رائے جمہوریت کا جز ہے، آئین کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18 ویں ترمیم سے وفاق مضبوط اور مستحکم ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں