انڈونیشین حکام نے ڈھائی ماہ قبل سمندرمیں گرنے والے طیارے کا وائس ریکارڈ ملنے کا دعویٰ کر دیا

رسائی نیوز ویب ڈیسک: انڈونیشیا کے نائب وزیر برائے میری ٹائم رضوان جمال الدین نے تصدیق کی ہے کہ ان کی وزارت کو نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کمیٹی کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بحیرہ جاوا میں گرنے والے طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر ملا ہے، اس کے ساتھ ہی کچھ انسانی اعضا بھی ملے ہیں۔انڈونیشیا کی نجی ہوائی کمپنی لائن ایئر کا بوئنگ 737 طیارہ 29 اکتوبر2018 کو جکارتہ سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد بحیرہ جاوا میں گرکرتباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں عملے سمیت 189 مسافرسوارتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں