انڈونیشیا کے ساحلی علاقوں میں ایک بار پھر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا

رسائی نیوزویب ڈیسک: انڈونیشیا کے ساحلی علاقوں میں ایک بار پھر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، زلزلہ شہر سے 175 کلو میٹردور جب کہ زیر زمین گہرائی 60 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔انڈونیشین حکام کے مطابق ابتدائی طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی جب کہ سونامی کا بھی کوئی خطرہ نہیں، مقامی افراد کے مطابق جیسے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے تاہم اب صورتحال بہتر ہے۔گزشتہ ماہ دسمبر میں انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے اور زیر آب لینڈ سلائیڈنگ سے سمندر میں تباہ کن سونامی رونما ہوئی جس سے پیدا ہونے والی دیو قامت اور خوفناک لہروں نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی تھی، ہلاکت خیز سونامی کے نتیجے میں 429 افراد ہلاک جب کہ 800 سے زائد زخمی اور 159 لاپتہ ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں