انسٹا گرام پر متنازع ویڈیو شیئر کرنے پر قید اور 5 لاکھ درہم جرمانہ

رسائی نیوز ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات میں انسٹا گرام پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرنے والے یونیورسٹی کے طالب علم کو 5 سال قید اور 5 لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ مذکورہ طالب علم نے انسٹا گرام پر طالب علموں کو اساتذہ کے خلاف تشدد پر اکسایا جس پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے طالب علم کو گرفتار کیا تھا۔
ملزم نے عدالت میں الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میری ویڈیو کا مقصد تشدد پر ابھارنا نہیں تھا اور نہ میں اساتذہ اور نہ ہی کسی شعبے کے خلاف منفی جذبات رکھتا ہوں۔

ملزم کا مزید کہنا تھا کہ میری ویڈیو میں میرے ہم عصروں کے درمیان معمولی جھگڑوں میں درد اور تکلیف سے بچنے کے لیے مخصوص طریقوں کو مزاحیہ طور پر بیان کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں