انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی؛الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرویز الہی اور حسین الہی پر جرمانہ معاف کرنے کی استدعا مسترد

رسائی نیوزاسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پرویز الہی اور حسین الہی پر عائد جرمانوں کی خلاف اپیل کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے چوہدری پرویز الہی اور چوہدری حسین الہی کی جرمانہ معاف کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔چوہدری پرویز الہی، حسین الہی کے وکلاء الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ مانیٹرنگ ٹیم نے بغیر وارننگ کے جرمانے عائد کئے۔ الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیم نے دو بار وارننگ دی پھر جرمانے عائد کئے۔یاد رہے کہ پرویز الہی پر 5 اور حسین الہی پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں