انتخابی شیڈول بارے بروقت فیصلے کیے جاتے تو این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی پائلٹ ٹیسٹنگ ممکن ہوسکتی تھی، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر سید شبلی فراز کا ٹویٹ

اسلام آباد۔: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) کے استعال حوالے سے بہت اچھا موقع ضائع ہوا ہے۔

پیر کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انتخابی شیڈول کے اعلان کے حوالے سے بروقت فیصلے کیے جاتے تو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی پائلٹ ٹیسٹنگ ممکن ہوسکتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں