امیرتبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کےانتقال پر جنرل قمر جاوید باجوہ کی ظہار تعزیت

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کےجاری کردہ بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے دینی خدمات پر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔انھوں نے حاجی عبدالوہاب کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں