امیتابھ بچن کی جانب سے امت مسلمہ کو عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد

رسائی نیوز ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سوشل میڈیا پر حضور اکرمﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پرایک روز قبل ہی تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔ امیتابھ بچن نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’کل عید میلاد النبیﷺ ہے، میری طرف سے تمام لوگوں کو جشن عید میلادالنبیﷺ مبارک ہو۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس مبارک دن پر محبت، امن اور خوشحالی کا پیغام بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں