امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

رسائی نیوز ویب ڈیسک:امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، جیمز میٹس نے استعفے کا اعلان صدر ٹرمپ سے اختلافات پر کیا، انہوں نے کہا کہ عہدے سے مستعفی ہونا ہی میرے لیے بہتر ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وزیر دفاع جیمز میٹس فروری 2019 میں ریٹائر ہوجائیں گے، جیمز میٹس نے اپنی 2 سالہ وزارت کے دوران قابل قدر کارکردگی دکھائی۔ جیمز میٹس نے دوران ملازمت زبردست کامیابیاں حاصل کیں، خاص طور پر جنگی سازو سامان کی خریداری میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں