امریکی نمائندہ خصوصی کا دورہ پاکستان طالبان رہنما بھی موجود : ذرائع

رسائی نیوز ویب ڈیسک: امریکا کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد 4 دسمبر کو اسلام آباد پہنچے تھے اپنے 2 روزہ دورے کے دوران انہوں نے ملک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ مختلف زرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی کے دورہ کے دوران افغان طالبان کے 4 رہنما بھی اسلام آباد میں موجود تھے۔ ان چاروں رہنماؤں میں طالبان کے سعودی عرب میں سابق سفیر شاہ الدین دلاور، صوبہ لوگر کے سابق گورنر ضیاء الرحمان مدنی، سابق سفارت کار سہیل شاہین اور صلاح حنفی شامل ہیں۔ تاہم ان رہنماؤں کا یہ دورہ ذاتی نوعیت کا ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان رہنما کا یہ دورہ قطر میں ہونے والی مزید بات چیت کی تیاریوں کا حصہ ہوسکتا ہے کیونکہ زلمے خلیل زاد رواں ماہ اسی سلسلے میں قطر جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں