امریکی فوج نے شام کے بعد افغانستان سے بھی فوجیوں کے واپسی کی منصوبہ بندی شروع کردی

رسائی نیوز ویب ڈیسک: ملٹری حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا عمل آئندہ چند ماہ میں شروع ہوگا اور ابتدائی طور پر تقریباً 7 ہزار فوجیوں کو واپس امریکا بلایا جائے گا۔ افغانستان سے فوجی انخلا کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ہی شام سے فوج کے مکمل انخلا کا اعلان کیا تھا۔افغانستان سے انخلا کا فوج کا فیصلہ ہی وزیر دفاع جیمز میٹس کے استعفے کا سبب بنا اور انہوں نے امریکی صدر کو لکھے گئے اپنے خط میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کر کے لکھا کہ آپ کو حق ہے کہ آپ اپنی سوچ سے ہم آہنگ شخص کو وزیر دفاع بنائیں، لہذا بہتر یہی ہوگا کہ میں وزیر دفاع کا عہدہ چھوڑ دوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں