امریکی صدر کا خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات پرنیویارک کےگورنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

واشنگٹن۔: امریکی صدر جوبائیڈن نے 11خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات کی تحقیقات میں قصور وار ٹھہرائے جانےکے بعد نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو سے استعفی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق 5ماہ کی آزادانہ تحقیقاتی رپورٹ کے تحت گورنر نیویارک نے 11 خواتین کو ہراساں کر کے وفاقی اور ریاستی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

گورنر نیویارک اینڈریو کومو نے تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ حقائق کے منافی ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میرے خیال میں تحقیقاتی رپورٹ کے بعد اینڈریو کیومو کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے ۔

دوسی جانب اینڈریو کیومو نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے عندہ دیاہےکہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں