امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے طالبان مذاکرات کے لئے تعاون مانگ لیا

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد: امریکہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہوا ہے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خط کے زریعے وزیراعظم پاکستان سے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے مدد مانگی ہے-وزیراعظم ہاوس سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان کا تعاون مانگا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے خط میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں