امریکی شہر شکاگو کے ہسپتال میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک

رسائی نیوزویب ڈیسک: میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے، جس نے پہلے مرسی اسپتال کی پارکنگ میں فائرنگ کی اور اس کے بعد اسپتال کی عمارت کے اندر گھس کر فائر کھول دیا۔ پولیس کا کہنا ہے زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس اہل کار بھی شامل ہے۔ تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جائے وقوعہ پر حالات قابو میں ہیں، جب کہ اسپتال کے مریض واقعہ میں محفوظ رہے۔ واقعہ کے بعد اسپتال کو خالی کرالیا گیا ہے۔ حملہ آور کی عمر 32 سال تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے اسپتال کی پارکنگ میں پہلے خاتون کو نشانہ بنایا اور اس کے سینے کی جانب تین گولیاں ماریں، جس کے بعد حملہ آور اسپتال کے اندر داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی۔ ہلاک ہونے والوں میں اسپتال کے عملے کی دو خواتین بھی شامل ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک پولیس افسر کی شناخت سیموئل جیمنیز کے نام سے ہوئی ہے۔ سیموئل شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں