امریکی اخبارنے بھارتی فوج کی قابلیت اور صلاحیت کا بھانڈا پھوڑ دیا

رسائی نیوزویب ڈیسک:عالمی میڈیا نے بھارتی فوج کی قابلیت اور صلاحیت کا بھانڈا پھوڑ دیا، عالمی تجزیہ کار مودی کی بڑھکوں کو انتخابی مہم قرار دے رہے ہیں اور پست حوصلہ بھارتی فورسز کی صلاحیت پر لاجواب سوالات کھڑے دیئے ہیں۔امریکی اخبارنے لکھا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نصف صدی کے بعد فضائی معرکہ آرائی دیکھنے میں آئی جس میں پاکستان نے دن کی روشنی میں 2 بھارتی جنگی طیارے گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے۔ مودی حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے، رات کے اندھیرے میں کیے گئے بھارتی فضائیہ کے حملے میں سیکڑوں دہشت گردوں کی ہلاکت کے دعوؤں کی سچائی محض چند درخت اور کھیتوں کی تباہی کے سوا کچھ نہ نکلا۔امریکی اخبار نے مزید انکشاف کیا کہ مودی انتخابی جلسوں میں جذبات بھڑکانے کے لیے حقائق کو مسخ کررہے ہیں، حقیقت حال یہ ہے کہ بھارت کے پاس اپنی فوج کو دینےکے لیے صرف 10 دن کا اسلحہ موجود ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی اتحاد اتحاد کی گردان کر رہے ہیں لیکن بھارتی سیکیورٹی فورسز کا ’مورال ڈاؤن‘ ہے اور بھارتی بری، بحری اور فضائی فوج جنگ کی تیاری کے بجائے آپس کی اندرونی لڑائیوں میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں