رسائی نیوزویب ڈیسک:امریکی دفترخارجہ کی جنوبی ایشیا کی ترجمان ہیلینا وہائٹ کاکہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے 26 فروری کو بھارت کی دہشتگردی کے خلاف کارروائی کے بعد بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے بات کی ہے جس کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے سیکیورٹی معاملات اورخطے میں امن و سلامتی قائم رکھنے کے مشترکہ مقصد میں قریبی تعاون پر زور دیا ہے۔
