امریکا نے پاکستان سے ایف 16 سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا:سفارتی ذرائع

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد:مودی سرکار کی جانب سے پاکستان پر ایف 16 کے استعمال کا راگ ا لاپنے کے بعد اب امریکا نے وضاحت کر دی ہے کہ پاکستان سے ایف 16 طیارے کے استعمال سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کو اپنے دفاع کیلئے ایف 16 طیاروں کے استعمال سے نہیں روکا جا سکتا۔ پاکستان نے 27 فروری کو بھارت کے خلاف ایف 16 طیارہ استعمال نہیں کیا، پاکستان نے ایف 16 طیارے اپنے دفاع کیلئے خریدے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے معاہدہ پاکستان کو اپنے دفاع میں ایف 16 طیاروں کے استعمال سے نہیں روکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں