امریکا نے 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کردیں

رسائی نیوز ویب ڈیسک :ٹرمپ انتظامیہ نے جمال خاشقجی کے قتل کے ردِ عمل میں پہلی مرتبہ عملی قدم اٹھاتے ہوئے ان 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو صحافی کے قتل کا منصوبہ بنانے اور اسے عملی جامہ پہنانے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ ان افراد میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سابق مشیر سعود القحطانی اور استنبول میں تعینات سعودی قونصل جنرل محمد العتیبی بھی شامل ہیں۔ امریکا نے سعودی شہریوں پر پابندیاں ماگینتسکی ایکٹ کے تحت عائد کی ہیں، جو عام طور پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف استعمال ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں