امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹراسد مجید خان واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ کل اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

رسائی نیوزاسلام آباد: امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹراسد مجید خان کل پاکستانی سفارت خانے میں عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹراسد مجید خان اس سے قبل جاپان میں بطور پاکستانی سفیر کے کام کررہے تھے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گزشتہ ہفتے امریکہ کے لیے نامزد پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے ملاقات کی تھی۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر پاکستان نے ڈاکٹراسد مجید خان کو امریکا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی تھی واضع رہے کہ گزشتہ سال 29 مئی کو علی جہانگیرصدیقی نے اعزاز احمد چوہدری کی جگہ امریکا میں پاکستان کے سفیر کے طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 8 مارچ 2018 کو علی جہانگیرصدیقی کو امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں