امریکا میکسیکو سرحدی دیوار پرڈونلڈ ٹرمپ کواپوزیشن نےآڑے ہاتھوں لے لیا۔

رسائی نیوزویب ڈیسک:اپوزیشن کی جانب سے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کی منظوری نہ دینے پر نالاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی وژن پر جارحانہ خطاب کرتے ہوئے حکومتی شٹ ڈاؤں برقرار رکھنے کی دھمکی دے دی۔امریکی صدر کے خطاب کے فوری بعد ڈیمو کریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹ میں اقلیتوں کے لیڈر چک شومر نے ویڈیو بیان جاری کردیا۔دونوں رہنماؤں نے کہا کہ امریکی جمہوریت اس طرح کام نہیں کرتی اور نہ ہی جذباتی انداز سے حکومت چلائی جا سکتی ہے۔ صدر قوم میں ڈر پھیلانے، حکومتی بحران بڑھانے اور اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ٹی وی پر آئے اور ناقص معلومات پر مبنی خطاب کیا۔امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ میکسیکو سرحد اور حکومتی شٹ ڈاؤن پر صدر ٹرمپ نے ڈر کو چُنا ہے جب کہ ڈیموکریٹس حقائق سے بات شروع کرنا چاہتے ہیں۔ آئیں اس اہم معاملے پر خوف کو بالائے طاق رکھ کر گفتگو کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں