امریکا اورطالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کا اگلا دور آج دوحا میں ہوگا۔

رسائی نیوزویب ڈیسک: امریکی وفد کی قیادت نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کریں گے جب کہ طالبان وفد کی قیادت عباس استنکزئی کریں گے، مذاکرات میں پاکستان باقاعدہ طور پر شریک نہیں ہوگا جب کہ دوسرے دور میں امریکا اور طالبان کے ساتھ افغان حکومت بھی شریک ہوگی۔ مذاکرات 3 روز تک جاری رہیں گے جب کہ طالبان وفد میں طالبان قطر آفس کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے حالیہ دورہ پاکستان میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر مشاورت کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں