رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کے خلاف دائر نااہلی کی درخواست پر ابتدائی سماعت کل الیکشن کمیشن میں ہوگی، سماعت میں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری پر مبینہ اثاثے چھپانے کے الزام میں نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔
