الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 218 ملتان میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی ملتان: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 218 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا، ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 31 مارچ کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 21 سے 23 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 25 فروی کو جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی پراعتراضات 5 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے۔یاد رہے کہ ملتان کے حلقہ پی پی 218 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی مظہرعباس راں کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔مرحوم ملتان کی سیاست میں نمایاں مقام رکھتے تھے،انہوں نے حالیہ انتخابات سے قبل عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد پی ٹی آئی نے آپ کو پی پی 218 سے ٹکٹ جاری کیا اور آپ دوسری بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں