اللہ تعالی نواز شریف کو صحت دیں : مریم نواز

رسائی نیوزلاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی عیادت کےلیے ان کی صاحبزادی مریم نواز سروسز اسپتال لاہور پہنچیں، اس موقع پر انہوں نے کہا نواز شریف چاہتے ہیں کہ انہیں جیل واپس بھیجا جائے۔یاد رہے کہ نواز شریف سروسز اسپتال میں گزشتہ 4 روز سے زیر علاج ہیں۔ گزشتہ روز ان کے دل کے ٹروپ آئی ٹیسٹ کی رپورٹ آئی تھی، جس کے مطابق انہیں حالیہ دنوں میں دل کا دورہ نہیں پڑا۔ ان کا مکمل بلڈ ٹیسٹ نارمل ہے تاہم ان کا یورک ایسڈ ٹیسٹ بارڈر لائن پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں