العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب پراسیکیوشن ٹیم نے اپیل تیارکرلی

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد:نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے نیب پراسیکیوشن ٹیم نے اپیل تیارکرلی جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی 7 سال سزا کو بڑھایا جائے۔ نیب اپیل میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے خزانے کو نقصان پہنچایا تاہم سزاکم ہوئی جب کہ استغاثہ نے ٹھوس شواہد سے کیس ثابت کیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کے اعلیٰ حکام سے منظوری کے بعد آئندہ ہفتے اپیل دائر کی جائے گی۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کرتے ہوئے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں