العزیزیہ ریفرنس آخری مراحل میں داخل ہو گیا

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف آج عدالت پیش ہوئے تو ان کے وکیل خواجہ حارث نے فاضل جج کے روپرو موقف اخیتار کیا کہ سابق وزیراعظم آخری 4 سوالات کا جواب جمعرات کو جمع کروائیں گے۔ فاضل جج نے کہا کہ آج بیان مکمل کروا لیتے تو اچھا تھا، جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ آج تفتیشی پر جرح کر لیتے ہیں۔ گذشتہ روز نوازشریف نے 151 عدالتی سوالات میں سے 147 کے جواب ریکارڈ کرائے۔ حسین اور حسن نواز کے متعلق جذباتی باتیں، زبان کی لغزش بھی نوازشریف کے جواب کا حصہ رہی۔ نوازشریف نے 27 سوالات کے جواب قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے آنے والی رقوم درست طور پر ظاہر کیں، جے آئی ٹی کی تحقیقات کے دوران ریکارڈ بیانات قابل قبول شہادت نہیں، سپریم کورٹ کو متفرق درخواست میں جے آئی ٹی کے نام نہاد شواہد اور رپورٹ مسترد کرنے کی استدعا کی، جے آئی ٹی کی تحقیقات تعصب پر مبنی اور ثبوت کے بغیر تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں