العزیزیہ ریفرنس؛ نواز شریف کے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈھائی ہزار صفحات پر مشتمل اضافی دستاویزات جمع کرادیں

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ نواز شریف کے وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈھائی ہزار صفحات پر مشتمل اضافی دستاویزات جمع کرائی ہیں۔یاد رہے کہ نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 برس کی سزا سنائی گئی اور وہ اس وقت لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، اس کے علاوہ انہیں ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی سزا ہوئی ہے جو کہ عدالت نے معطل کررکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں