العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس؛ سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت مسترد

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل 2 رکنی ڈویژنل بنچ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر دائر درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا، عدالت نے مختصر فیصلے میں سابق وزیراعظم کی درخواست ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو ابھی جیل میں رہنا پڑے گا۔ عدالت نے 20 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ عدالت کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے نوازشریف کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کرتے ہوئے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں