اقوام متحدہ کے پانچ اداروں کا 60 سے زائد ممالک کے لئے سکول میلز کولیشنز پروگرام کی حمایت کا اعلان

اقوام متحدہ ۔: اقوام متحدہ کے 5 اداروں نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث 60 سے زائد ممالک میں غذائیت سے بھر پور خوراک اور صحت کی سہولیات سے محروم رہنے والے15 کروڑ سے زائد طلبہ کے لئے’’ سکول میلز کولیشن پروگرام‘‘ کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اس پروگرام کے تحت15 کروڑ سے زائد طلبہ کو سکولو٘ ں میں غذائیت سے بھرپور خوارک فراہم کی جائے گی جو کہ وبائی امراض کی وجہ سے سکول میں خوراک اور صحت کی خدمات سے محروم ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد 2030 تک ہر ضرورت مند بچے کو سکول میں غذائیت سے بھرپور کھانا حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔فن لینڈ کی اقوام متحدہ میں سفیر جوکا سلوواارا نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ واقعی عالمی سطح پر کمیونٹیز کو تبدیل کرنے، تعلیم اور خوراک کے نظام کو بہتر بنانے کا موقع ہے۔

اس پروگرام کی حمایت کرنے والے اقوام متحدہ کے اداروں میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن، اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم، یو این چلڈرن فنڈ، ورلڈ فوڈ پروگرام اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن شامل ہیں۔ 50 سے زائد شراکت دار بشمول غیر سرکاری تنظیمیں، سول سوسائٹی فاؤنڈیشنز اور دیگر گروپ بھی اس پروگرام کی حمایت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں