اقوام متحدہ کےادارہ فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کی افغان کسانوں کو گندم کے تصدیق شدہ بیجوں کی فراہمی جاری

کابل ۔: اقوام متحدہ کے ادارہ فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او)نے افغانستان میں خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کی مدد کے لیےگندم کے تصدیق شدہ بیجوں کی فراہمی شروع کردی ہے ۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں ایف اے او نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ادارے کی طرف سے افغانستان بھر میں گندم کے تصدیق شدہ بیجوں کی فراہمی جاری ہے اور اس سے اب تک 4لاکھ 10ہزار سے زیادہ لوگ براہ راست فائدہ اٹھا چکے ہیں ۔

ادارے نے کہا کہ ایجنسی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ زیادہ سے زیادہ کمزور افغان کسانوں کو بروقت تصدیق شدہ اعلیٰ معیار کے بیج فراہم کیے جا سکیں ۔اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق ادارہ افغانستان میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زیادہ کمزور گھرانوں کی مدد کے لیے 8,542 میٹرک ٹن تصدیق شدہ گندم کے بیجوں کی خرید کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں