اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی چینی عوام کو نئے قمری سال کی مبارکباد

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی( یو این جی اے)کے صدر وولکن بوزکیر نے چینی عوام کو نئے قمری سال کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے 12 فروری کو چین کے نئے سال کے آغاز پر جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ چینی ثقافت میں نئےسال جس کو بیل سے منسوب سے کیا گیا ہے، مثبت سوچ، ہمت و حوصلہ، ایمانداری اور سخت محنت کرنے کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ تمام اقوام متحدہ میں کام کرنے کے لیے مرکزی حیثیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کا نیا سال ہم سب کے لیے خوشیاں اور صحت و تندرستی کا باعث بنے۔ چین کے نئے قمری سال کا آغاز ہر سال 12 فروری کو ہوتا ہے۔ یہ سال بیل سے منسوب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں