اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی حقوق 2018 کا ایوارڈ معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کودے دیا گیا

رسائی نیوزاسلام آباد:انسانی حقوق کی یونیورسل ڈکلیئریشن کے 70 برس مکمل ہونے پر نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنان کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے رواں سال انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جب کہ ان کے ساتھ دنیا بھر سے دیگر افراد کو بھی یہ ایوارڈ دیا گیا جس کا اعلان اکتوبر میں کیا گیا تھا۔ مرحومہ عاصمہ جہانگیر کو ملنے والا یہ ایوارڈ ان کی صاحبزادی منیزے جہانگیر نے وصول کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں