اقوام متحدہ کا ڈیجیٹل دور میں لڑکیوں کے لیے ترقی کے مساوی مواقع پر زور

اقوام متحدہ ۔ :اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ڈیجیٹل دور میں صنفی مساوات پر زور دیا ہے ،جدیددور میں لڑکیوں میں یکساں صلاحیت موجود ہے کہ وہ آگے بڑھ سکیں ۔

یواین کے خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں کہاکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم لڑکیوں کو اس ڈیجیٹل دور میں مردوں کے شانہ بشانہ ہونے کا موقع فراہم کریں اور ان کے مستقبل میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کریں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے دو تہائی سے زیادحصےمیں سائنس ، ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ اور ریاضی کے مضامین میں صرف 15 فیصد لڑکیاں گریجویٹ ہیں جبکہ میں ان شعبوں میں مساوی اور بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ لڑکیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ جو بھی حالات ہوں لڑکیاں اپنی صلاحیتوں کو منواسکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں