اقوام متحدہ نےپاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی

رسائی نیوزاسلام آباد:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس سے ملاقات کی اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ بھارتی دھمکیوں، جارحانہ بیانات اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پربھارتی مظالم کا نوٹس لے جب کہ عالمی ادارہ خطے میں کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرے۔ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں