اقوام متحدہ میں فلسطینی تنظیم حماس کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرانے کے لئے امریکہ کو دو تہائی اکثریت نہ مل سکی

رسائی نیوزویب ڈیسک : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یورپ کی حمایت کے باوجود امریکا کو مطلوبہ دو تہائی اکثریت کی حمایت نہ مل سکی۔فلسطینی تنظیم حماس کے خلاف مذمتی قراردادامریکی سفیر نکی ہیلی نے پیش کی تھی۔نکی ہیلی کی پیش کردہ قرار داد کے حق میں 87 ووٹ آئے جبکہ 57 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ 33ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں