اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل میں بھارت کی پاکستان کوبدنام کرنے کی تمام کوششیں ناکام

رسائی نیوزویب ڈیسک:بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر دھرنے کی بے انتہا کوشش کی تاہم بھارت کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہوسکی اور پلوامہ واقعے پر سلامتی کونسل کے 7 روز بعد جاری ہونے والے بیان میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔بھارت نے پاکستان کو پلوامہ حملے کا مورد الزام ٹھہرانے کے لیے مختلف ممالک کو بریفنگز بھی دیں لیکن اس کی کوششیں رنگ نہ لاسکیں اور سلامتی کونسل کے بیان نے پلوامہ واقعہ کی آڑ میں پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈہ مہم ناکام بنا دی۔پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے بھی مختلف ممالک کے سفیروں کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا اور سیکیورٹی کونسل کے اعلامیے میں پاکستان کا نام نہ ہونا سفارتی سطح پر پاکستان کی بڑی فتح ہے۔یاد رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک حملے میں بھارتی فورسز کے 44 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارت مسلسل پاکستان پر الزام تراشیاں کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں