اقوام متحدہ اورامریکا نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کا خیر مقدم روس کی ثالثی کی پیشکش

رسائی نیوزویب ڈیسک:میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ انہوں نے پاک بھارت رہنماؤں سے بات چیت کی ہے اور کسی بھی ایسے اقدام سےگریز کا کہا ہے جس سے جنگ کا خطرہ بڑھ جائے۔روس نے بھی پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی ہے، بھارتی وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو میں صدر پیوٹن نے پاک بھارت کشیدگی کے جلد خاتمے کی امید کا اظہار کیا۔ادھراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگٹرس نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کےاعلان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ پائلٹ کی رہائی کے اعلان کو کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستانی کاوش کے طورپر دیکھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں