افواج پاکستان نے امن و ترقی کے لیے بھرپور کام کیا ہے: لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی چمن :چمن میں کھیلوں کے میدان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے امن و ترقی کے لیے ہر طرف کام کیا ہے، ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ اچھے تعلیمی ادارے اور سڑکیں مانگتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کا دور شروع ہوچکا ہے۔ صوبے میں ہر طرف امن نظر آ رہا ہے، امن کے لیے بڑے سیاستدانوں کی دلچسپی دیکھی ہے، بلوچستان کے عوام اچھا ماحول اور تعلیم چاہتے ہیں، ہم حکومت بلوچستان کو ہر جگہ سپورٹ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں